5 دسمبر 2013 - 20:30
بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر ہندوستان میں یوم سیاہ

ہندوستان میں آج بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر یوم سیاہ منایا گيا۔

ابنا: ہندوستان میں آج بابری مسجد کی شہادت کی برسی  کے موقع پر یوم سیاہ منایا گيا۔چھے دسمبر سنہ انّّیس سو بانوے کو انتہا پسند ہندوؤں نے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں واقع بابری مسجد پر حملہ کرکے اسے شہید کردیا تھا۔ بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر آج ہندوستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے علاقے کو محاصرے میں رکھا گیا۔ چھے دسمبر سنہ انّّیس سو بانوے کو انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں بابری مسجد کی شہادت کے بعد پورے ہندوستان میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے تھے جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اگر چہ اس وقت کی نرسمہاراؤ کی کانگریسی حکومت نے ایک سال کے اندر بابری مسجد دوبارہ بنوانے کا اعلان کیا تھا تاہم رام مندر کے حوالے سے انتہا پسند ہندوؤں کی مسلسل جاری تحریک کی بناء حکومت ابتک اس سلسلے میں کوئی اقدام عمل میں نہیں لاسکی ہے اور یہ مسئلہ، ہندوستان کی حکومت کے لئے بدستور ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲